سوشل میڈیا صارفین نے گووندا کے بیٹے کو رنبیر جیسا قرار دیدیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے زیادہ تر اسٹار کڈز (اداکاروں کے بچی) فین فالوونگ رکھتے ہیں اور یہ اتنی ہی مضبوط ہوتی ہے جتنی کہ ان کے سیلیبریٹی والدین کی ہے۔ مثلا سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم خان اور آنجہانی سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے بالی ووڈ میں بطور نو وارد اداکار آنے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر متعدد فین پیجز تھے۔تاہم ایک اور اسٹار کڈ جو اس انٹرنیٹ پر کافی زیادہ ٹرینڈنگ کر رہا ہے وہ سینئر بالی ووڈ اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے ہینڈسم بیٹے یشوردھن آہوجا ہیں۔آخری بار یشوردھن نے سوشل میڈیا پر اس وقت طوفان برپا کیا جب انھوں نے ایک رئیلٹی شو میں اپنے والد کے ساتھ رقص کیا۔لیکن اس بار تو انھوں نے سوشل میڈیا صارفین کو اس وقت حیران کردیا جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ ڈنر ڈیٹ کیلیے نکلے۔ویلنٹائن ویک اینڈ پر سنیتا سرخ لباس میں اپنے بیٹے کے ساتھ نکلیں۔یشوردھن اپنے مخصوص لباس، راونڈ فریمڈ گلاسسز اور بلیو اسنیکرز میں کافی اچھے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں