سوشل میڈیا نے جنریشن زی کو شدید دبائو میں مبتلا کر دیا ہے’ کشف علی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی انفلوئنسر کشف علی نے موبائل فونز کو فتنہ قرار دے دیا۔کشف علی نے ہراسانی کرنے والے شخص کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کر کے ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی تھی، اب حال ہی میں کشف علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سماجی موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔اگرچہ وہ خود ایک انفلوئنسر ہیں، تاہم موبائل فونز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے حوالے سے ان کے خیالات نے کئی لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔کشف علی نے کہاکہ سوشل میڈیا نے جنریشن زی کو شدید دبائو میں مبتلا کر دیا ہے، نوجوانوں کی زندگیوں کے معیار کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ ان کی پوسٹس پر کتنے لائکس اور ڈس لائکس آ رہے ہیں، یہ لت اب تقریبا ہر شخص کو لاحق ہو چکی ہے۔انہوں نے موبائل فونز کو جدید دور کا فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اسکرین سے چپکا ہوا ہے اور تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف نوجوان ہی نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں