سوشل میڈیا پرمتنازعہ پوسٹیں ،نابالغ ملزم جیل منتقل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سول جج فوجداری نے سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹیں کرنیوالے نا بالغ ملزم کو 14روز کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔ نا بالغ ملزم کے خلاف 2021میں ایف آئی اے سرگودھا میں مقدمہ درج ہواتھا جو اب ایف آئی اے فیصل آباد کو بھجوادیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سرگودھا نے 5اپریل 2021کو اسلام پورہ بھلوال کے رہائشی نا بالغ ملزم علی شیر کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹیں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا جبکہ اس مقدمہ کی تفتیش ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے ایف آئی اے فیصل آباد کے سپرد کردی گئی جس کے بعد ایف آئی اے کے سب انسپکٹر دانیال امجد علوی نے ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے اسکا 12روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جس کے بعد سینئر سول جج فوجداری جمیل احمد کی طرف سے تفتیشی آفیسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوادیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں