سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار ، تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزا د ہ بلال عمر کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو ایس ایچ او شاہد اعوان نے اے ایس آئی ثاقب علی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نوید کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے پمپ ایکشن 12بور و ایمونیشن برآمد کر لی گئی اور ملزم کے خلاف تھانہ ٹھیکریوالہ میں مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے فیصل آباد پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں