سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے کو کبھی نہ کبھی کامیابی مل ہی جاتی ہے’ ڈولی سعید

لاہور (شوبز نیوز) معروف ٹک ٹاکر ڈولی سعید نے پلاسٹک اور میک اپ سرجری کرانے کی باتوں پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا ہے کہ آج کل کے زمانے میں پوری دنیا میں 18 سال کی لڑکیاں بھی میک اپ پروسیجرز کرواتی ہیں اور انہوں نے بھی کچھ چیزیں کروا رکھی ہیں۔ڈولی شاہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو گی۔ان کے مطابق ان کا اصل نام نوشین سعید ہے جب کہ والدہ انہیں پیار سے ڈولی بولتی تھیں اور انہوں نے جب ٹک ٹاک شروع کیا تو کچھ جاننے والوں نے انہیں ڈولی بولا، جس پر وہ مشہور ہوگئیں۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک پر آنے سے قبل بھی مشہور تھیں، وہ بیوٹی سیلون چلاتی تھیں، فیشن شوز کرواتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی سیلون کو 16 سال ہوگئے اور انہوں نے بہت سارے لوگوں کو اسٹار بنایا، انہیں کنگ میکر بھی کہا جا سکتا ہے۔وائرل کس طرح ہوتے ہیں؟ کہ سوال پر ڈولی شاہ نے بتایا کہ مسلسل سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے کو کبھی نہ کبھی کامیابی ملتی ہے، اس کا کوئی نہ کوئی مواد وائرل ہوتا ہے، ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ڈولی سعید نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خاندان کو کوئی فرد نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں