لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی تبصرے ذہنی تنا کا سبب بنتے ہیں۔ اداکارہ مریم نفیس کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد سامنے آنے والے منفی تبصروں نے ذہنی دبا کا شکار کردیا تھا جس کے باعث کئی دن میں پریشان رہی اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں سوشل میڈیا سے دور ہی رہوں۔



