سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال۔ عدالت کا ریچاچڈھا پر سخت برہمی کا اظہار

دہلی (شوبز نیوز) دہلی ہائیکورٹ نے بالی وڈ کی نامور اداکارہ ریچا چڈھا پر سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کر دیا۔عدالت نے ریچا چڈھا اور کئی میڈیا پلیٹ فارمز کے قانون ہاتھ میں لینے اور سوشل میڈیا پر خود فیصلہ سنانے کے رویے پر سخت ریماکس دیے۔11 مارچ کو دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز میں ایک خاتون صحافی نے اپنے ساتھ بیٹھے مسافر پر نامناسب رویے کا الزام لگایا۔ جہاز سے اترتے ہی خاتون نے سوشل میڈیا پر اس شخص کی تصویر، نام اور دیگر تفصیلات شیئر کر دیں۔یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور ریچا چڈھا سمیت کئی مشہور شخصیات اور میڈیا اداروں نے اسے مزید پھیلایا۔عدالت نے اس بات پر سخت برہمی کا اظہار کیا کہ بغیر تصدیق کیے الزامات کو کیوں پھیلایا گیا۔ عدالت نے ریچا چڈھا کی جانب سے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اسے مشہور کر دو لکھنے پر کہا کہ اس طرح کے اقدامات عوامی تذلیل کا باعث بنتے ہیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے مترادف ہیں۔دہلی ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ مشہور شخصیات کو حساس معاملات پر بات کرتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، یہ آزادیِ اظہار نہیں بلکہ کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا عمل ہے۔جسٹس وکاس مہاجن نے میڈیا کوریج پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کئی رپورٹس میں تو ایف آئی آر کے مواد سے آگے بڑھ کر خود ہی ملزم کو مجرم قرار دے دیا گیا۔متاثرہ شخص نے تمام الزامات کی تردید کی۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ پوری پرواز کے دوران اپنی سیٹ پر بیٹھا رہا اور اترنے سے پہلے سو رہا تھا۔اس نے خاتون صحافی، ریچا چڈھا اور متعلقہ میڈیا اداروں کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں