سوشل میڈیا کی وجہ سے ہر چیز میں دکھاوا آ چکا ہے’ جویریہ سعود

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ جویریہ سعود نے دعوی کیا ہے کہ جو شوہر اپنی بیویوں کو زیادہ خوش رکھ رہے ہوتے ہیں، وہ انہیں تحائف وغیرہ دے رہے ہوتے ہیں، ان کا کہیں اور چکر چل رہا ہوتا ہے، ان کے ناجائز تعلقات چل رہے ہوتے ہیں۔جویریہ سعود نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا آنے کی وجہ سے ہر چیز میں دکھاوا آ چکا ہے، ہر کسی کے دو چہرے بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں جھوٹ بولنے اور دوغلہ پن کرنے والے افراد سے سخت نفرت ہے، انہیں ایسے لوگ زہر لگتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے بچے انہیں سوشل میڈیا پر فلٹر استعمال کرنے کی اجازت تک نہیں دیتے، اگر وہ کبھی کبھار فلٹر استعمال کرے تو بچے ان سے ناراض ہوجاتے ہیں۔جویریہ سعود کے مطابق ان کے بچے خود فلٹر استعمال نہیں کرتے، نہ ان کے سوشل میڈیا پر اکاونٹس ہیں، نہ انہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز استعمال کرنا اچھا لگتا ہے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے دونوں بچوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں