سوشل میڈیا کے دبائو سے بانی PTI رہانہیں ہونگے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ سوشل میڈیا کے دباؤ سے بانی پی ٹی آئی رہانہیں ہوں گے نہ جلسوں ریلیوں کے نام پر جلاؤ گھیراؤ ہوگاـکیابانی نہیں تو پاکستان نہیں؟ـقوم کومیاں نواز شریف کی ضرورت ہے وہ واحدلیڈرہیں جنہوں نے اپنی 40 سالہ سیاسی زندگی میں ملکی ترقی اورقوم کی بہتری کے فیصلے کئے ان کے کردار اور فیصلوں سے دنیامیں پاکستان کا وقار بلند ہواـان کاکہناتھاکہ جس طرح عسکری قیادت اورریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے وہ صرف قابل مذمت نہیں قابلِ مرمت بھی ہےـپی ٹی آئی جوچاہے منصوبہ بندی کر لے کچھ نہیں ہوگابانی کوعدلیہ کے دروازے پر دستک دیناپڑے گیـمیاں نوازشریف سمیت مسلم لیگ ن کے ارکان کے خلاف جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات درج کیے گئے مگرکسی نے ریاست کے خلاف سوشل میڈیا کو استعمال نہیں کیا قانونی جنگ میں سرخرو ہوئے ہیںـانہوں نے کہاکہ مرکز اور پنجاب حکومت ہرسطح پر ملک اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت مہنگائی میں ریلیف دے رہی ہے عوام وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی سے مطمئن ہیںـانہوں نے کہاکہ ہمیشہ مہنگائی کو کنٹرول تو کیاجاسکتی مگرملکی تاریخ میں پہلی بار روزمرہ کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی میاں نوازشریف کے ادوار میں عوام خوشحال رہے اب بھی وہی پالیسی جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں