سولر انرجی سے استفادہ پنجاب پولیس پہلے نمبر پر

لاہور (بیورو چیف) پنجاب پولیس سولر انرجی سے استفادہ حاصل کرنے والے صوبائی محکموں میں سب سے آگے ہے۔ پنجاب پولیس کے تمام تھانوں، چیک پوسٹوں اور دفاتر کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ 369 پولیس سٹیشنز اور 03 پی ایچ پی چیک پوسٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جا چکا ہے۔گوجرانوالہ ریجن کے 80، سرگودھا 49، لاہور 45، بہاولپور 41 اور راولپنڈی کے 40 تھانے سولر انرجی سسٹم پر منتقل کیے جاچکے ہیں اسی طرح ڈی جی خان کے 32، ساہیوال 30، فیصل آباد 26 اور شیخوپورہ ریجن کے 26 تھانے سولر سسٹم پر منتقل کیے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں