3

سولر صارفین کیلئے ریلیف،نیٹ میٹرنگ نہیں ہوگی

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ تک نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر اٹھا گیا ہے۔ نیٹ بلنگ پالیسی کا اثر صرف نئے سولر صارفین پر پڑے گا ، حکومت کے اتحادی بھی سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں ، ان کی اہلیہ بھی اس پالیسی کے خلاف ہیں ۔یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔نئے ریگولیشنز میں بتایا گیا کہ پرانے سولر صارفین اپنی بجلی نیشنل گرڈ کو 25روپے 32پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر ہی بیچیں گے مگر نئے صارفین کے لیے نیشنل گرڈ کو بیچی گئی بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 17روپے 19 پیسے کی بڑی کمی ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں