سولر پینلز پر18فیصد ٹیکس،حکومت کو20ارب آمدن کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستانی حکومت مالی سال 2025-26کے دوران درآمدی شمسی آلات پر18فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرکے20ارب کی ٹیکس آمدن حاصل کرنے کی توقع رکھتی ہے۔ ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سولرپینلز پر ٹیکس خاص طور پر چھوٹے پیمانے پر شمسی توانائی کے استعمال کو متاثر کر سکتا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، یہ فیصلہ درآمدی شمسی پینلز اور فوٹو وولٹائیک سیلز پر لاگو کیا گیا ہے۔اس متوقع ٹیکس آمدن کا مطلب ہے کہ حکومت اگلے مالی سال کے دوران شمسی آلات کی درآمدات سے 110ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگا رہی ہے۔ حالانکہ صنعت سے جڑے حلقے اس بات پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں کہ نیا ٹیکس ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کی رفتار کو متاثر کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں