سولر پینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو سولر پینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مراسلہ جاری کیا، ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ فریقین (عمارت مالکان، سولر وینڈرز اور انسٹالرز) کو فوری ایس او پیز فوری فراہم کرے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم کی تنصیب صرف اے ای ڈی بیAlternative Energy Development Boardسے منظور شدہ ماہرین سے کروائیں۔حساس عوامی عمارتوں جیسے سکول، ہسپتال، دفاتر میں نصب سولر سسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے۔میونسپل کارپوریشنز اور بلڈنگ اتھارٹیز کو سولر تنصیبات پر ریگولیٹری گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں