سولر پینلز کی درآمد پر ٹیکس میں کمی خوش آئند ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما’ سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سولر پینلز کی درآمد پر ٹیکس میں کمی خوش آئند ہے، ٹیکس 18فیصد سے کم کر کے 10فیصد کر دیا گیا مگر اسے مزید کم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کا متبادل بھی اگر عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گیا تو مطلب یہ ہو گا کہ غریب کے لیے ریلیف کا ہر دروازہ بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی متوسط گھرانوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے امید کی کرن تھی اس پر محصول کم سے کم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ غریب عوام کو ریلیف دیا ہے امید ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سولر پینلز پر ٹیکس میں کمی کیلئے اقدامات کریں گے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں