سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی

لاہور(بیورو چیف) حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سولر کی قیمتوں میں بتدریج کمی ہونے لگی۔حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے سبب سولر کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی۔سولرریٹیلرز کا کہنا ہے اے درجے 585واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 22ہزار سے کم ہوکر 16500تک پہنچ گئی ہے۔ قیمتوں میں مزید کمی بھی ہوسکتی ہے۔شہری بھی سولرکی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھانے لگے، گرمیوں میں بدترین بجلی بندش کی صورت شہری متبادل بجلی کا بندوبست کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں