سول جج کم مجسٹریٹ کی بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب

لاہور( بیورو چیف) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں سول جج کم مجسٹریٹ گریڈ17کے خالی عہدوں پر بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے امیدوار وں کے لیے اہلیت، ضروری دستاویزا ت، کوٹہ اور امتحانی طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیںجس کے مطابق درخواست دینے والے امیدوار کے پاس کسی تسلیم شدہ یونیور سٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری ہونا ضروری ہے اور وہ کم از کم دو سال وکالت کا تجربہ رکھتے ہوں۔ امیدوار کی عمر 22سال سے 35سال کے درمیان ہونی چاہیے ۔ پنجاب بار رجسٹریشن لازمی ہے اور تجربے کی تصدیق متعلقہ ڈسٹرکٹ / تحصیل بار ایسوسی ایشن کے ذریعہ کی جائیگی۔درخواست کیساتھ امیدوار کو درج ذیل دستاویزات منسلک کرنا ہوں گی۔ تمام تعلیمی سرٹیفکیٹ / ڈگریز کی تصدیق شدہ کاپیاں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ،پنجاب بار رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ،دو سال کے تجربے کا سرٹیفکیٹ ،کریکٹر سرٹیفکیٹ ، پانچ تازہ پاسپورٹ سائز تصاویر درخواست کیساتھ لگانا لازمی ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں