فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی کی جانب سے اس بات پرتشویش کااظہارکیاگیا ہے کہ ڈویژنل ماڈل کالج (DMC)میں حکومتی احکامات کونظراندازکرکے DMCکیمپس میں ٹیوشن سنٹرکھولنے کااعلان کردیاگیا ہے،والدین نے اس فیصلے پرشدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژنل ماڈل کالج مین کیمپس کی انتظامیہ کا یہ فیصلہ DMCکی روایات کے خلاف ہے بلکہ اس کی پنجاب بھر میں کسی بھی ڈی ایم سی، ڈی پی ایس یا کسی سرکاری ادارے میں مثال نہیں ملتی،اس صورتحال سے غریب والدین کے بچوں کیلئے تعلیم کا حصول ایک خواب جیسا ہے ،والدین کا کہنا ہے کہ ٹیوشن سنٹر میں داخلوں کیلئے اشتہاربھی جاری کردیاگیا ہے ،DMCانتظامیہ کے مذکورہ فیصلے نے کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں اوروالدین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی زیرسرپرستی چلنے والے تعلیمی ادارے میں پنجاب حکومت کے احکامات اورقوانین کونظراندازکرنا حیران کن ہے،ڈی ایم سی انتظامیہ کے مذکورہ فیصلے نے تعلیمی معیارپربھی سوالات کھڑے کردیئے ہیں،والدین نے نام نہ ظاہرکرنیکی شرط پر بتایا کہ DMCکے دوہرے معیارپرطلبہ اوروالدین کوپریشانی کا سامنا ہے،ایک طرف چھٹیوں میں ریگولرداخلے کی فیس بھی وصول کی جائیگی،دوسری جانب ایکسٹرا کوچنگ کلاسز کی بھی فیس وصولی کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے،ڈویژنل کمشنرمحترمہ سلوت سعید اس صورتحال کا نوٹس لیکر طلبہ اوروالدین کودرپیش پریشانیوں سے نجات دلائیں۔
37