9

سول ڈیفنس ٹیموں کی غیر قانونی پٹرول پمپس،گیس ریفلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)سول ڈیفنس کی ٹیموں نے غیرقانونی پٹرول پمپس،منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی گیس ریفلنگ شاپس کے خلاف ایکشن لیا۔سول ڈیفنس آفیسر سائرہ رفیق نی سرگو دھا روڑ پر فلنگ اسٹیشن کو فارم کے(K)کی عدم دستیابی پر سیل کردیا۔انہوں نے چناب نگر میں دو منی پٹرول پمپس کا سامان اور ڈبہ ضبط کرکے مقدمات درج کرائے۔اسی طرح پمی روڑ پر دو ایل پی جی گیس ریفلنگ شاپس سیل اور سامان قبضہ میں لے لیا۔انہوں نے سرگودھا روڑ پر ایک پٹرول سروس کو فائر سیفٹی انتظامات بلاتاخیر مکمل کرنے کے لئے وارننگ بھی جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں