4

سول ڈیفنس کی کارروائی،چار غیر قانونی پٹرول پمپس اور گیس ریفلنگ کی دکانیں سیل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی جانب سے غیر قانونی پیٹرول پمپس اور گیس ریفلنگ کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سول ڈیفنس آفیسر محمود گل کی قیادت میں مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، جنکے دوران4غیر قانونی پیٹرول پمپس اور گیس ریفلنگ کرنیوالی دکانوں کو سیل کر دیاگیا۔علاوہ ازیں، دو کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان متعلقہ عدالت میں جمع کروائے گئے ہیں۔ سول ڈیفنس آفیسر نے کہا کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بھی واضح کیا ہے کہ ضلع میں قانون کی بالادستی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور عوام کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں