81

سول ہسپتال جڑانوالہ کے MS نے 4لاکھ ہڑپ کرلئے

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال نے مبینہ طور پر امانتاً رکھے ہوئے4لاکھ روپے ہڑپ کر لئے شہری نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے ممبر رضوان انجم ایڈووکیٹ نے پولیس تھانہ سٹی کو درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ سائل کباڑ کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہے الزام علیہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر قربان علی رانا کیساتھ ذاتی مراسم تھے جس نے ہسپتال میں لگا شیڈ کباڑ میں 4 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا کہا جس پر سائل نے روبرو گواہان الزام علیہ کو 4 لاکھ روپے ادا کر دئیے الزام علیہ اگلے دن شیڈ اٹھانے کی یقین دہائی کروائی جب سائل کباڑ میں شیڈ اٹھانے کیلئے گیا تو الزام علیہ نے لیت و لیل سے کام لیا اور کہا کہ آپکی رقم میرے پاس بطور امانت موجود ہے مگر الزام علیہ اب رقم دینے سے صاف انکاری ہے الزام علیہ نے امانت میں خیانت کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے لہذا الزام علیہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ذرائع کے پولیس تھانہ سٹی نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں