سول ہسپتال میں برکت فائونڈیشن کے اشتراک سے ڈونر میٹنگ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سول ہسپتال فیصل آباد میں فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن اور البرکت فانڈیشن کے اشتراک سے ایک ڈونر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صدر فیصل آباد ڈائیزا ینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن خواجہ آصف سراج سینئر نائب صدر حافظ ناصر بشیر نائب صدر نوید احمد چوہان جنرل سیکرٹری محمود الہی ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد طارق سابق سینئر نائب صدر نبیل احمد چوہان سابق جنرل سیکرٹری احمد یسین شیخ سابق ایگزیکٹو ممبر عبداللہ مقبول مقبول محمد فہد حافظ محمد شعیب،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مرزا محمد علی AMS(ایڈمن) ڈاکٹر محمد شاہد (SSP) ڈپٹی میڈیکل سپرنڈنٹ کے علاوہ چیف ایگزیکٹو البرکت فانڈیشن مرزا محمد جمیل صدر رانا محمد عثمان نائب صدر عمران سہیلنائب صدر محترمہ جمیلہ سرورفنانس سیکرٹری مس اقرا محمود مرزا ابرار احمد محمد رشید و یگر معززین نے شرکت کی۔ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے MSڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آبا نے معزز مہمانان گرامی و ڈونر کو ہسپتال میں تشریف لانے پر ویلکم کیا ڈونر نے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کے موجودہ بجٹ میں ہمیں حکومت کی طرف سے بھرپور گرانٹ مہیا کی جارہی ہے تاہم مریضوں کی تعدا د زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمارے پس ادویات و دیگر طبی آلات کی شارٹج ہے اور اس سلسلے میں آپ مخیر حضرات سے گزارش ہے فلاح انسانیت کے جذبہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے آپ اس کارِ خیر میں حصہ لیں اور جتنا ممکن ہو سکے تعاون کریں جس پر سینئر نائب صدر حافظ ناصر بشیرکی فرم میسرز حافظ ڈائیز اینڈ کیمیکلز کی طرف سے آئی ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لیے AUTO REFRACTOMETER عطیہ کی گئی صدر ایسوسی ایشن خواجہ آصف سراج نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کے انشا اللہ ہم اپنی ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران کو بھی اس بات کی ترغیب کریں گے کے وہ ہسپتال کی دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے البرکت فانڈیشن کے توسط سے ہسپتال انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ڈونرز کو آئی ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ بھی کروایا گیا۔ میٹنگ کے اختتام پر صدر البرکت فانڈیشن رانا محمد عثمان نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں