سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔سونم کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنا دی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اداکارہ نے لکھا ہے کہ ہمارا فیملی بڑی ہوگئی ہے اور بیٹے کی آمد سے ہمارے دل بھی خوبصورت انداز میں بڑے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وایو اپنے چھوٹے بھائی کا استقبال کرنے پر بہت خوش ہے اور ہم اس قیمتی نئی زندگی کی آمد سے بہت خوش ہیں جس نے ہمارے گھر کو خوشی اور وقار سے بھر دیا ہے۔سونم کپور نے لکھا ہے کہ ہم اس نئے خوبصورت باب کے آغاز پر شکر گزار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں