29

سونوسود کا اپنی فلم فتح کی کمائی غریبوں میں بانٹنے کا اعلان

ممبئی(شوبز نیوز) معروف بالی وڈ اداکار و سماجی کارکن سونو سود نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم فتح سے حاصل ہونے والی کمائی غریبوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونو سود ایکشن فلم فتح میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے فلم کی مجموعی کمائی کو اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں میں عطیہ کرنے کا منصوبہ بتا دیا۔اداکار و سماجی کارکن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلم فتح سائبر کرائم پر مبنی ہے جہاں لوگوں کو ہر روز فراڈ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے یہ ایک ایکشن فلم ہے جس سے لوگوں کو آگاہ کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں