سونونگم کا کنسرٹ ہنگامے کی نذر’ پتھر اور بوتلیں برسائی گئیں

دہلی (شوبز نیوز) معروف بھارتی گلوکار سونو نِگم کو دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے سالانہ فیسٹیول میں ناخوش گوار صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔تقریب کے دوران 1 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہجوم نے اسٹیج کی جانب پتھر اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔اس موقع پر سونو نِگم نے صورتِ حال کو قابو میں لانے کی کوشش کی اور حاضرین کو پرامن رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کے لیے یہاں آیا ہوں تاکہ ہم سب اچھا وقت گزار سکیں، میں آپ کو لطف اندوز ہونے سے منع نہیں کر رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں