1

سونیا حسین کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ سونیا حسین ایک لفظ کی غلطی کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔سونیا حسین نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بسنت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پتنگ کے لیے مستعمل لفظ گڈی کے بجائے غلطی سے گٹھی کا استعمال کر بیٹھیں، جس پر صارفین نے فوری طور پر نہ صرف مزاحیہ تبصرے کیے بلکہ بعض افراد نے طنزیہ انداز میں انہیںتم سے نا ہو پائے گا، شادی کرلو جیسے جملوں کے ذریعے بھی چھیڑا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور مختلف صارفین نے میمزاور دلچسپ تبصروں کے ذریعے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔دوسری جانب کئی صارفین نے سونیا حسین کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ زبان کی ایک معمولی غلطی کو اس حد تک اچھالنا غیر ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں