سوچا بھی نہیں تھا ،ٹافیاں بیچنے والا فنکار بن جائیگا’ طاہر نوشاد

لاہور( شوبز نیوز)نامور کامیڈین طاہر نوشاد نے کہا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ بسوں میں گولیاں اورٹافیاں بیچنے والا فنکار بن جائے گا،کسی کی قسمت میں کیا لکھا ہے اس کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں لیکن میرا یقین ہے کہ انسان کو تسلسل کے ساتھ محنت کو جاری رکھنا چاہیے کامیابی ضرور ملتی ہے۔ ایک انٹر ویو میں طاہر نوشاد نے کہا کہ میں جب پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو یقین نہیں آتا کہ میں آج شوبز انڈسٹری کا حصہ ہوںلیکن یہ سب اوپر والی ذات کی عنایت اور کرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میںنے اپنی والدہ کے نام پر ڈسپنسری بھی بنا رکھی ہے ، جن لوگوں کو خدا کی ذات نے وسائل دے رکھے ہیں میری ان سے درخواست ہے کہ اپنی زندگی کو پسے ہوئے طبقات کے لئے وقف کر دیں جس قدر ممکن ہو سکے ان کے لئے کام کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں