سوہا علی خان نے سیف کی زندگی کے اتار چڑھائو کا ذکر کر دیا

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ انکے بھائی اداکار سیف علی خان نے اپنی زندگی میں کافی اتار چڑھاو دیکھے ہیں، انھیں پیشہ وارانہ کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں ملی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی اور ماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنے بھائی کے بالی ووڈ کیریئر پر گفتگو میں مزید کہا کہ وہ طویل عرصے سے پیشہ ورانہ کیریئر میں ہیں جس میں انھیں کامیابی و ناکامی دونوں ملیں۔47سالہ سوہا نے اپنے بھائی پر چاقو حملے پر بھی گفتگو کی اور کہا مجھے یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ اس وقت کیا ہوا، یہ ایک اچانک اور غیر متوقع حملہ تھا، جو کہ سیکیورٹی میں خامی کی وجہ سے ہوا۔ میرے خیال میں حملہ آور یا چور کو اندازہ ہی نہیں ہوا کہ وہ کونسے گھر میں گھسا، اسے اندھیرے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ جنوری 2025میں ہونیوالے اس حملے میں سیف زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔سوہا علی خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں اتار چڑھائو ہر شخص کے لیے مختلف معنی رکھتے ہیں، سیف کی کچھ فلمیں ہٹ ہوئیں اور کچھ نہیں۔ لیکن میں نے ہمیشہ انھیں ایک ایسے شخص کے طور پر دیکھا جس کے ساتھ لوگ کام کرنے کے لیے پرجوش رہتے ہیں۔ انھیں ایک ورسٹائل اداکار کہا جاتا ہے۔ انکی زندگی میں آنیوالے اتار چڑھا معمول کے تھے اور وہ اب بھی بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں