ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کی کچھ اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے شادی کے فلمی دنیا کو ایسا خیر باد کہا کہ پھر پلٹ کر نہیں دیکھا اور سوہا علی خان کا شمار بھی ایسی ہی اداکاراں میں ہونے لگا تھا۔تاہم حال ہی میں انہوں نے فلمی نگری میں کم بیک کرکے اپنے مداحوں کو خوش کردیا۔ سوہا علی خان 7 سات سال کے وقفے کے بعد فلم چھوری 2کے ذریعے اداکاری میں واپسی کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعدانہوں نے خود کو فلموں سے دور رکھا اور اب جا کر یہ احساس ہوا کہ اپنی پہچان دوبارہ حاصل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔سوہا علی خان رنگ دے بسنتی،صاحب بیوی اور گینگسٹر،تم ملے، اور آہستہ آہستہ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔انہوں نے 2017 میں اداکار و فلم ساز کنال کھیمو کے ساتھ اپنی بیٹی عنایہ نومی کھیمو کو خوش آمدید کہا تھا2018ء میں ریلیز ہونے والی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر 3 میں نظر آئی تھیں۔
