فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سول لائن کے علاقہ اقبال سٹیڈیم میں واقع میریٹ سویٹ شاپ میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ اقبال سٹیڈیم کی دکانوں میں واقع میریٹ سویٹ شاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، دکان سے دھواں نکلتا دیکھ کر لوگوں نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو فائربریگیڈ کے عملہ نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس دوران بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔
38