فیصل آباد(پ ر )پا کستان تحریک انصاف سٹی کے سنیئر نائب صدر اظہر نسیم ورک نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سویڈن سانحہ سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ،بین الاقوامی سطح پر ایسی قانون سازی کی جائے کہ کوئی پیغمبر اور قرآن مجید کی بے حرمتی نہ کرسکے، قرآن کریم ساری انسانیت کے لیے رشدوہدایت کا سرچشمہ ہے اس کی عزت اورتکریم ہمارے ایمان کاحصہ ہے اورکسی صورت ہم اس کی توہین برداشت نہیں کرسکتے۔
20