سٹار فٹبالر رونالڈو کی ہالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری

پرتگال (سپورٹس نیوز) کھرب پتی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں انٹری دے دی ہے جس کے بعد ان کی دولت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ میں نے مشہور ڈائریکٹر کے ساتھ فلم اسٹوڈیو کا آغاز کردیا ہے جو میرے کریئر میں دلچسپ تبدیلی اور نیا باب ہے۔رپورٹ کے مطابق فٹ بال اسٹارکے اثاثوں کی مالیت 2 کھرب 19 ارب 97 کروڑ 31 لاکھ 19ہزار 200 روپے ہے۔فوربز کے مطابق مشہور فٹ بالرز کی آمدنی کی فہرست میں رونالڈو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر ہیں۔ پچھلے سال کی رونالڈو کی آمدنی کا تخمینہ 260 ملین ڈالرز (71ارب 49کروڑ 12لاکھ 63ہزار 240 روپے) لگایا گیا۔ اس آمدنی کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوںکی فہرست میں سب سے آگے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں