سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ایک لاکھ 45ہزار 810پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔پی ایس ایکس نمایاں تیزی ریکارڈ ہو رہی ہے۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں 721پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100انڈیکس ایک لاکھ 45ہزار 810پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اس سے قبل آج ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 314پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 1لاکھ 44 ہزار 402پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جب 100انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔بازارِ حصص میں مسلسل تیزی سے واضح ہے کہ مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور سرمایہ کاری کا رجحان بھی مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں