6

سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے،ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 700سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1لاکھ 5ہزار 830پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں 545پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1لاکھ 5ہزار 104پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں