سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز’ ڈالر سستا

کراچی (بیوروچیف) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں انڈیکس میں 300سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر گر گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا، 100انڈیکس 366پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 18ہزار 64پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 18ہزار 430کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 280روپے 67پیسے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں