53

سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

کراچی (بیوروچیف)معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا تاریخی ریکارڈ قائم ہوگیا،اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار ساٹھ ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔یو اے ای کی طرف سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ‘دیگر عرب ممالک سے بھی معاہدوں کی خبریں ‘آئی ایم ایف پروگرام کے تحت دوسری قسط وصول ہونے کی توقعات، شرح سود میں کمی اور بہتر سیاسی صورتحال جیسی مثبت خبروں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا اورہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا’ ہنڈرڈ انڈیکس600سے زائد پوائنٹس بڑھ کر60325پوائنٹس پرجا پہنچی۔پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے بھی کمی کا رجحان برقرار ۔ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 725 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواتھا’اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کیمطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت 286.50 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے تین پیسے پر بند ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں