16

سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے شروع ہوتے ہی 100انڈیکس میں 250پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 45ہزار 632پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے گزشتہ ہفتے انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 46ہزار کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 9پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282روپے 38پیسے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں