سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی ‘9ہزار پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (بیوروچیف) بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی اس کے زبر دست اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100انڈیکس میں 9929پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور100انڈیکس کو 117104پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 3020پوائنٹس اضافے سے 35668پر ٹریڈ کر رہا ہے۔کے ایس سی 30انڈیکس 5فیصد بڑھنے پر کاروبار روک دیا گیا جبکہ 100انڈیکس میں بھی تاریخی تیزی پر کاروبار کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا تھا اور بھارتی حملے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 6ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے جانے والے بھرپور اور منہ توڑ جواب کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچنج میں بہتری آنا شروع ہو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں