سٹاک مارکیٹ میں تیزی،نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے،جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے’جہاں اسٹاک مارکیٹمارکیٹ پہلی بار 118000پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی ہے، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 1015پوائنٹس بڑھ کر 118023پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پرجاپہنچا ہے۔گزشتہ روز قبل کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 17ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں