سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار،حد عبور

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1لاکھ 31ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 800سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 31ہزار 325پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 2144پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 30ہزار 344پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔گزشتہ روز مالی سال کے پہلے روز بھی مارکیٹ 2ہزار 572پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 28ہزار 199پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 15پیسے سستی ہوئی ہے، ڈالر 283.95روپے سے کم ہو کر 283.80روپے پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں