سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روزبھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74ہزار 805پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1495پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 73ہزار 896پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں