سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 89ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 89ہزار 434پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران 1800سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 91ہزار 32پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیت میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار ہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 579پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 88ہزار 587پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں