سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے۔سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلا سیشن شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 993 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 625 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ ہفتے کے آخری کاروبار روز ہنڈریڈ انڈیکس نے 4 حدیں عبور کر لی تھیں ، کاروبار کے دوران 372 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 77 کے شیئرزمیں کمی ہوئی تھی۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 90 پیسے ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں