سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ63ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 817 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1291 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 62 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں