سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (بیوروچیف) گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کھلتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے،جہاں مارکیٹ اسوقت 1لاکھ 18ہزار 453پر ٹریڈ کررہی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمثبت تیزی کارجحان دیکھاجارہا ہے،جہاں کاروبارکا آغاز 2770پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،مارکیٹ اسوقت 1لاکھ 18ہزار 453پر ٹریڈ کررہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی نمایاں تیزی متوقع ہے، اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اور اہم معاشی خبروں کے مثبت اثرات ابھی مارکیٹ پر رہیں گے،آئی ایم ایف کی قسط آج پاکستان کو ملے گی مارکیٹ پر اثر پڑے گا۔ بروکرز نے امید ظاہر کی ہے کہ مارکیٹ آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ بھی بناسکتی ہے،خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی کی تاریخ رقم ہوئی تھی۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 17ہزار 297پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں