سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 997پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 70، ہزار 862پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروبار ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 69ہزار 865کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 280روپے ، 30پیسے پر آ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں