سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کراچی (بیوروچیف) سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی چار ہزار پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہواایران اسرائیل سیزفائر کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے،ہنڈریڈ انڈیکس میں مارکیٹ کھلتے ہی ایک ساتھ چار حدیں بحال ہوگئیں،100انڈیکس میں 4ہزار 332پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج مارکیٹ کے پوری قوت سے ری بائونڈ کرنے کی توقع ہے۔کرنسی بروکرز کیمطابق پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا ایشو بھی حل ہو گیا، بینکوں سے 1275 ارب کا سستا قرض حکومت کو جلد مل جائے گا،سرکلر ڈیٹ کی رقم ملنے سے آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز لائم لائٹ میں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں