سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ‘ ڈالر سستا

کراچی (بیوروچیف) کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی ، 100انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 20ہزار 164پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19ہزار 649پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں 20پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 281روپے 46پیسے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں