50

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کراچی(بیوروچیف) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی زون میں بند ہونے والی سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 3357پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 98ہزار 160پوائنٹس تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 541پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97ہزار 538کی سطح پر آ گیا۔بعدازاں ایک بار پھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی اور پھر 100انڈیکس 99ہزار کی حد عبور کر گیا، ایک موقع پر کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 1642پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 99ہزار 820پوائنٹس تک پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100انڈیکس میں 3506پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد سٹاک مارکیٹ منفی زون میں 94ہزار 181پوائنٹس پر بند ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں