سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا، 1500سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13ہزار 40پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 808سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 14ہزار 872پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں