سٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100انڈیکس میں 554پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39ہزار 934پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ ، 40ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 23ارب 65کروڑ 21لاکھ 84ہزار 727روپے مالیت کے 21کروڑ 39لاکھ 94ہزار 569شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 11پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 283روپے 10پیسے کا ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں